کراچی:پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی اور ملکی ذخائر میں اضافہ ہونے لگا ، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی ذخائر 15.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.75 ارب ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست میں کپیٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،
پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کےمطابق پاکستان میں امریکی مالیاتی اداروں نے ٹی بلز میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ٹی بلز میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔