لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیےشعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے،شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے، چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔
چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا
اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔