پاکستان کے خلا ف ایک اور سازش ، 6 ہفتوں میں بلوچستان میں افغان طالبان کے حامی 6 عالم دین قتل

کوئٹہ : کہیں یہ سازش تو نہیں کہ بغیر کسی وجہ کے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گزشتہ چھ ہفتوں میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے چھ دینی علما نامعلوم افراد کی گولیوں یا مساجد میں بم دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔قتل کرنے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی نے قبول نہیں کی جس سے لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ان ہلاکتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبد الرزاق چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان علما کو نشانہ بنانے کی تحقیقات بعض اہم خفیہ ادارے کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب کوئی پیش رفت ہو گی تو خفیہ ادارے پولیس سے معلومات کا تبادلہ ضرور کریں گے۔ اب تک ان اداروں نے تحقیقات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

پاکستان کے ایک اہم خفیہ ادارے کے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ اُن کا مقصد پاکستان کے بارے میں افغان طالبان میں بدگمانی پیدا کرنا ہے جبکہ وہ امریکہ اور طالبان میں مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف بلوچستان کے بعض سیاسی مبصر خیال ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان کو افغان حکومت کا حصہ بنانے سے پہلے اُن کے سخت گیر موؑقف رکھنے والے اہم نظریاتی رہنماﺅں کو راستے سے ہٹایا جائے

Comments are closed.