ننکانہ :رمضان بازار فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیا کی قیمتوں پر 25 سبسڈی دی جا رہی ہے . حرا صفدر

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپ پر 13 اشیاء کی قیمتوں پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے, رمضان بازار کی کامیابی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی خصوصی رہنمائی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ, مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری سمیت دیگر عملہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ,رمضان بازار اور خصوصی طور پر فیئر پرائس شاپ پر اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا, حرا صفدر

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لیے ننکانہ صاحب میں سستا رمضان بازار لگایا گیا تھاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ہدایت کےمطابق اشیاء خوردونوش کی کوالٹی پر کوٸی سمجھوتا نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب مس حرا صفدر نے کیا

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ رمضان بازار میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کو سبسڈی پر اعلی معیار کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں اور فیئر پرائس شاپ کے اسٹال پر 13اشیاءضروریہ 25 فیصد سستے داموں فراہم کی گیئں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ رمضان بازار میں درجہ اول کی اشیاءفراہم کی جائیں یہی وجہ ہے کہ سستے رمضان بازار سے اب تک ہزاروں شہری رمضان بازار اور فیئر پرائس شاپ سے خریداری کر چکے ہیں اور جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ رمضان بازار کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل ,رکن صوبائی اسمبلی مہر کاشف پڈھیار,صوبائی رکن اسمبلی آغا علی حیدر سمیت ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال دورہ کر چکے ہیں اور ہر ایک نے اپنے تاثرات میں اس سستا رمضان بازار کے انتظامی امور سمیت اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو سراہا ہے اور اس کا سہرا ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کے سر جاتا ہےجن کی بہترین رہنمائی کے باعث آج رمضان بازار اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے,

حرا صفدر نے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب راؤانوار کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ جو اتنےخوبصورت سستا رمضان بازار کے انتظامات کرواۓ,سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد سرور, شاہد مقصود , سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ارشد بھٹی اور ان کی ٹیم کی محنت قابل ستائش ہے کہ جس کی وجہ سے عوام نے رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا

Leave a reply