جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
باغی ٹی وی : اعظم سواتی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےکی، عدالت نے اعظم سواتی پر دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمےمیں دائمی وار نٹ منسوخ کردئیے۔
اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری بھی دائرکردی، وکیل صفائی نے کہا کہ عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت خارج کردی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی۔
حافظ نعیم الرحمان نئے امیر جماعت اسلامی منتخب
دوسری جانب جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں، انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کےجج ارشد جاوید نے ملزمان کی صمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا اور حکم دیا کہ اگر کوئی اور مقدمہ درج نہ ہو تو ملزمان کو رہا کردیا جائے، ملزمان میں محمد یار ،الطاف محمود ،عمر زاہد ،محمد عارف سمیت 20 ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔