مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:انسانی اسمگلنگ، گداگری،بجلی چوری اور ٹریفک قوانین کیخلاف کی ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی...

بیٹے کی شادی پر مرے ہوئے باپ کی شرکت،ویڈیو

جنوبی ہندوستان میں ایک شادی کی تقریب میں دلہا...

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)...

میانوالی کی عوام کے دل غزہ کے ساتھ، مسلم میڈیکل مشن کا افطار ڈنر، امداد کا اعلان

میانوالی،باغی ٹی وی (رپورٹ: احسان اللہ ایاز) مسلم میڈیکل...

کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے سامنے پھٹ پڑے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہماری درخواست ہے کہ جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں،جو لوگ پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے اور بیانات دے چکے، ان کا واپس آنےکا فیصلہ عمران خان کریں گے، جب عمران خان رہا ہوں گے تو اس وقت دیکھیں گےکس کس کو پارٹی میں واپس آنا ہے،

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی نے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے خرم ذیشان کیلئے آواز اٹھائی ہے، خرم ذیشان کا نام ڈراپ کیا جانا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے،

ایک صحافی کے سوال پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آپ کی بات کو درست قرار دیتا ہوں، میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا، یہ لوگ میرے بغض میں کررہے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ درست ہے پارٹی کے اندرکچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھناچاہتے،

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں یہ ہماری پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہیں ،عمران خان کو شیرافضل مروت پر فخر ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کی بات مکمل ہونے کے بعد کہا کہ میری کھینچا تانی ہورہی ہے، جو لوگ یہ کررہے ہیں میں کھل کر ان کے ساتھ کروں گا،عمران خان کو بھی بتاؤں گا.

شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے،وہی مانیں گے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔لوگ کہا کرتے تھے زمین مفت الاٹ ہوئی تھی۔آج نیب کے گواہ نے خود عدالت کو بتایا زمین کی خریداری کا ریکارڈ موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ اپنے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف کیس دائر کرینگے۔انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف بھی کیس دائر کرنے کا کہا ہے۔بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق ہمارامطالبہ ہے بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کو ہم مانینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی زمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ہم اپنا کردار بحیثیت اپوزیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے۔کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا،نواز شریف نے پٹھانوں کو بیوقوف کہا تھا،رؤف حسن
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاستدان نااہل ہیں پاکستان ایک وفاق ہے اور اس کی چار اکائیاں ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات پر تنقید ہوئی،ہم نے وفاق کیساتھ ورکنگ تعلق رکھنا ہے، ہم نے تنقید کو مثبت انداز میں برداشت کیا، ہمیں امید ہے وفاق بھی اپنے وعدے پورے کرےگا، وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز ابھی تک ریلیز نہیں کیے، مریم نواز کی پریس کانفرنس پر آج بات کرونگا، مریم نواز نے خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں اور سمگلروں کی آماجگاہ ڈکلیئر کیا ہے،آل شریفین کی خیبر پختونخوا سے دشمنی خاصا رہا ہے،نواز شریف نے پٹھانوں کو بے وقوف کہا تھانواز شریف نے طالبان سے درخواست کی تھی کہ آپ پنجاب کو نقصان نہ پہنچائیں، لانگ مارچ کے دوران انہوں نے پنجاب کا بارڈر سیل کیا تھا،پاکستان میں دہشتگردی آج سے نہیں ہے، پاکستان میں جان بوجھ کر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، پی ٹی آئی پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی ،امیر مقام خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی دھمکی دے رہے ہیں،امیر مقام کو آئین پڑھنے کی ضرورت ہے، گورنر راج قائم کرنے کیلئے پہلے اسمبلی جانا ہوتا ہے، انہوں نے غیر آئینی باتیں شروع کردی ہے، الیکشن بھی غیر آئینی حکومتوں نے کروائے، الیکشن سے پہلے انہوں نے ججز اور جرنیل کی تصویریں جلسوں میں آویزاں کئے، انہوں نے ججز اور جرنیلوں کو گالیاں دی، تارڑ منی بیک لے کر بلوچستان گئے تھے اور ججز کو خرید رہے تھے، انہوں نے کسی شخص اور ادارے کو نہیں بخشا ، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، فارم 45 کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف دونوں سیٹیں ہار چکے ہیں،

تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز کا اعلان کر دیا،سینیٹر علی ظفر سینٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے امیدوارہونگے،سینیٹر عون عباس بپی تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کئے گئے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی نے ان ناموں کے اعلان بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد کیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan