اسرائیلی وزیر اعظم کو نفرت کا بیوپار کرنے پر فیس بک نے کیا سزا دی

0
53

ففرت کی سیاست عام اب کچھ لوگوں ملکوں اور گروہوں کا اہم ہتھارہے ، اسرائیل سمیت بھارت بھی ان ممالک میں شامل ہے فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی قیادت کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے جس پر سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔اور اس نفرت کے منجن کو اب یہ برے لوگ فیس بک اور سوشل میڈیا سائٹس پر بیچتے ہیں.

کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے کا نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکائونٹ عارضی طور بلاک کردیاتھا۔ اس طرح اسرائیلی وزیر اعظم کا بیٹا فیس بک کے ذریعے ذاتی پیغام بھیجنے سے محروم ہوگیا تھا۔ اب اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کوبرا لگا اور ناگوار گذرا جس پر ان کا اکاؤ نٹ بلاک کردیا گیا۔ نیتن یاہو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔
اس پیغام میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس میں‌موجود عرب اور دیگر ارکان عربوں کی یہودیوں کو ختم کرنے میٍں ایران کی مدد کریں گے.اور ایران کو جوہری بم بنانے کی مدد کریں گے..

Leave a reply