امریکا میں رواں برس کے ابتدائی 3 ماہ میں 10 بھارتی طلبا کی موت

0
116
us police

امریکہ میں بھارتی طلبا کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس ابھی تک 10 بھارتی طالب علموں کی امریکہ کی موت ہو چکی ہے

ابھی حالیہ واقعہ میں ایک بھارتی طالب علم عبدالعرفات کو قتل کیا گیا ہے، عبدالعرفات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں 1200 ڈالر تاوان کی کال آئی تھی، تاوان نہیں دیا تو اسے قتل کر دیا گیا، عبدالعرفات 20 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا آج اسکی موت کی خبر سامنے آئی ہے،نیویارک میں بھارتی قونصل خانہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے

نیویارک میں بھارتی قونصل خانے کی جانب سے بھارتی طالب علم عبدالعرفات کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیاہے۔ قونصول خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسوس ہوا کہ محمد عبدالعرفات کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری تھا کہ اطلاع ملی کہ کلیولینڈ، اوہائیو میں انکی لاش ملی ہے، ہم عرفات کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں،محمد عبدالعرفات کی موت کی تحقیقات کے لیے ہم مقامی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں، عبدالعرفات کی لاش بھارت لانے کے لیے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے.

رواں ماہ چھ اپریل کو بھی ایک بھارتی طالب علم کی موت کی خبر سامنے آئی تھی جو کلیولینڈ، اوہائیو میں زیر تعلیم تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس 2024 کے ابتدائی تین ماہ میں امریکہ میں 10 بھارتی طلبا کی موت ہو چکی ہے ،گزشتہ ماہ مارچ میں امریکہ میں 20 سالہ بھارتی طالب علم ابھیجیت پاراچورو کو قتل کر دیا گیا تھا ابھیجیت آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کا رہائشی تھا کے بوری پلیم کا رہنے والا تھااور بوسٹن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، اس سے قبل پرڈیو یونیورسٹی میں زیر تعلیم بھارتی نژاد طالب علم نیل اچاریہ بھی مردہ پایا گیا تھا،

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply