لاہور: سکھوں کی مقدس مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے دس نسخے (سروپ صاحب) بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پالکی صاحب کے ذریعے پاکستان لائے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: سکھوں کی مقدس کتاب گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ صرف بھارت میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی ہی کرتی ہے، پاکستان میں سکھ گوردواروں میں موجود گورو گرنتھ صاحب کے کئی سروپ صاحب خستہ ہوچکے ہیں لیکن پاکستان میں گوروگرنتھ صاحب کی پرنٹنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) جو پاکستانی سکھوں کی نمائندہ اور گورودوارں کے مذہبی معاملات کی نگران کمیٹی ہے اس نے بھارت کی شرومنی کمیٹی سے گوروگرنتھ صاحب کے 39 سروپ صاحب (نسخے) پاکستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

ہفتہ کے روز شرومنی کمیٹی کی طرف سے 20 سروپ صاحب پاکستان بھیجے گئے لیکن پی ایس جی پی سی نےسروپ صاحب کے لیےجس پالکی صاحب کا انتظام کیا تھا اس میں صرف 10 سروپ صاحب ہی رکھے جاسکتے ہیں پی ایس جی پی سی کےمطابق گوروگرنتھ صاحب کے احترام میں انہیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کی بجائے الگ الگ رکھا جاتا ہے اس وجہ سے صرف 10 سروپ صاحب ہی لیے جاسکے ہیں جبکہ باقی سروپ صاحب شرومنی کمیٹی واپس امرتسر لے گئی ہے۔

منتظمین کے مطابق گوروگرنتھ صاحب کے یہ سروپ کرتارپورصاحب،کوئٹہ،پشاور،سیالکوٹ سمیت ملک کے دیگر گورواروں میں رکھے جائیں گے پاکستان کے مختلف گوردواروں میں گوروگرنتھ صاحب کے جو بوسیدہ نسخے موجود ہیں ان کے انتم سنسکار کے لیے انہیں انڈیا بھیجا جائے گا۔

بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اوراسپین کا جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ

پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

Shares: