پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے
0
177
state bank

کراچی: پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کردی۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی یورو بانڈ ہولڈرز کو ادائیگی 12 اپریل کو ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی،جو بانڈ ز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا، ادا کی گئی رقم میں قرض کا اصل اور سود شامل ہیں، ادائیگی کےبعدپاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یوروبانڈزکا قرض7 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

پاکستان نے 2014 میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024 میں میچور ہو گئے تھے۔ ماہرین کےمطابق حکومت کے بانڈز کی بروقت ادائیگی کے بعد ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

Leave a reply