ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ، ایران نے اسرائیل کے خلاف 100 ڈرون لانچ کر دیئے جبکہ کروز میزائل سے بھی حملہ کیا ہے

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے،اسرائیلی اور امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی طرف ایران نے ڈرون لانچ کئے ہیں،خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی ڈرون اسرائیلی فضائی حدود تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ عراق پر ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اسرائیلی فوج اور فضائی دفاع ہائی الرٹ پر ہے،اسرائیلی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی فضائی حدود کو تمام پروازوں کے لیے بند کر رہے ہیں،اسرائیل میں پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں، اسرائیل میں ہائی الرٹ ہے، اسرائیلی فضائیہ کے طیارے حرکت میں آ چکے ہیں.

اسرائیلی سرزمین پر پہلا براہ راست ایرانی حملہ
اسرائیل ڈیفنس فورس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف حملہ کیا ہے جس میں اب تک درجنوں "خود کش” ڈرون شامل ہیں جو اس وقت عراق سے گزر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے کے لئے کئی گھنٹے لگیں‌گے،

ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن کا کہنا ہے کہ آج رات کے حملوں کے بعد "معاملہ ختم سمجھا جا سکتا ہے”۔ اگر اسرائیل دوبارہ کوئی جوابی حملہ نہ کرے۔ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران نے دفاعی حملہ کیا، جس کا اسے حق حاصل تھا، اگر اسرائیل دوبارہ حملے نہ کرے تو معاملے کو ختم سمجھا جا سکتا ہے،ایران کی فوجی کارروائی دمشق میں ہمارے سفارتی احاطے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تھی۔ اگر اسرائیلی حکومت نے ایک اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا۔ یہ ایران اور بدمعاش اسرائیلی حکومت کے درمیان تنازعہ ہے، جس سے امریکہ کو دور رہنا چاہیے!

اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے ۔ایران نے 100کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فا ئر کئے تھے۔ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل، اردن کی فضاء میں غیر موثر کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ایرانی ڈرونز کی پہلی کھیپ اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہو گئی ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام عراق سرحد کے قریب ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔وہیں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اہداف پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔

https://twitter.com/IranObserver0/status/1779266467617247595

روس عالمی جنگ عظیم کے امکان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔روسی صدر
روسی صدر کا کہنا ہے کہ ایران، حزب اللہ اور حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بعد، کل سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی توقع ہے،مغرب کو گمراہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے شہریوں کے خلاف حملے میں مدد فراہم کرے۔روس عالمی جنگ عظیم کے امکان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

https://twitter.com/Brics_Dollar/status/1779258160970129747

ایرانی ڈرون حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم اسرائیل سے بھاگ گئے
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون لانچ کئے جانے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم اسرائیل سے بھاگ گئے،اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیلی ایوی ایشن نے فضائی حدود بند کر دی تا ہم ایک طیارہ اسرائیل سے باہر گیا جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ طیارہ حکومت کا ہے اور اس میں اسرائیلی وزیراعظم اسرائیل سے بھاگ گئے ہیں،ممکنہ طور پر کابینہ اراکین بھی ان کے ساتھ بھاگ گئے ہون‌گے.
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک اپنی فضائی حدود یا سرزمین اسرائیل کے لیے ایران پر حملے کے لیے کھولے گا اسے ہمارے فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا!

ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کے اعلان کے فوراً بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف ڈرون حملے کیے ہیں،ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ ایران نے درجنوں ڈرون لانچ کیے ہیں۔عراقی سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی ڈرون عراقی فضاء سے اسرائیل کی طرف جا رہے ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جو بھی ملک اپنی فضائی حدود یا سرزمین اسرائیل کے لیے ایران پر حملے کے لیے کھولے گا اسے ہمارے فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا.

اردن کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی فضائی حدود تمام آنے والے، روانہ ہونے والے اور نقل مکانی کرنے والے طیاروں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی جائے گی، کیونکہ پڑوسی ملک اسرائیل ایرانی حملے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک نے ایران یا اس کے پراکسیوں کے ممکنہ حملے کے خلاف مختلف ڈومینز بشمول زمین، فضائی، سمندری اور انٹیلی جنس سمیت اپنی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کو تقویت دی ہے۔ اسرائیل اپنے شہریوں کی حفاظت کرے گا، اور مزید کہا کہ ایران کے اقدامات اس کی "دہشت گرد ریاست” کی حیثیت کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسرائیل کسی بھی قسم کی "دہشت گردی” کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے.

دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق جب 50 ایرانی ڈرون اسرائیل میں داخل ہوں گے اور اسرائیلی فضائی دفاع کا آئرن ڈوم سسٹم مشغول ہونے لگے گا۔ ایران اسرائیل پر میزائل حملہ کرے گا جو 400 سیکنڈ میں اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کل کے آسٹریا، ہنگری کے اپنے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تمام افواج "مکمل الرٹ” پر ہیں اور درجنوں طیارے رن وے پر موجود ہیں، اسرائیل نے آج سے شروع ہونے والی تعلیمی اور نوجوانوں کی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اعلیٰ اسرائیلی فوجی حکام آج رات ایک دفاعی میٹنگ کر رہے ہیں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک براہ راست حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔”ہمارے دفاعی نظام کو تعینات کیا گیا ہے، اور ہم دفاع اور حملے دونوں میں کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کی ریاست مضبوط ہے، آئی ڈی ایف مضبوط ہے، عوام مضبوط ہے۔‘‘اگر اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا اور کسی حساس مقام پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل اس کا بھرپور جواب دے گا۔

اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے،امریکی صدر
اسرائیل پر ایرانی ڈرون لانچ ہونے کے بعدوائیٹ ہاؤس کا رد عمل سامنے آیا ہے،ترجمان وائیٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے ایران نے اسرائیل کے خلاف ہوائی حملہ شروع کر دیا ہے۔ صدر بائیڈن کو ان کی قومی سلامتی ٹیم کی طرف سے صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے،وہ اسرائیلی حکام کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ صدر بائیڈن نے واضح کیا: اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔ امریکہ اسرائیل کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے خطے میں موجود امریکی فورسز کو حکم دیا ہے کہ ایرانی ڈرونز کو اسرائیل میں داخل ہونے سے پہلے تباہ کر دیں۔ امریکی صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس میں دفاعی اور فوجی حکام کے ساتھ ہیں جو اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی نگرانی کر رہے ہیں، صدر بائیڈن نے ابھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی ہے۔

امریکہ نے قطر کے ذریعے ایران سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر حملہ بند کرے۔ ایران نے اس درخواست کو نظر انداز کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے مداخلت کی تو وہ امریکی اڈوں پر حملہ کر دے گا۔

ایرانی ڈرون حملوں کے بعد یمن نے بھی اسرائیل پر ڈرون برسائے ہیں۔ کویت نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے اعلان کے بعد اردن نے اعلان کیا کہ وہ اپنی فضائی حدود میں موجود کسی بھی ڈرون کو مار گرائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ لبنان کے مرکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بعض خبروں کے مطابق ایرانی سرزمین کے علاوہ ایران کی دیگر پراکسیز بھی اپنے ڈرون حملے لانچ کر رہی ہیں۔

ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا،اسرائیل

قبل ازیں بھارت نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے روک دیا،ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں بھارت کے تمام شہریوں‌کو ایران اور اسرائیل کا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری اگلے احکامات تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں،جو لوگ ایران اور اسرائیل میں موجود ہیں وہ خود کو بھارتی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں لائیں اور اپنا اندراج کروائیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ان سے رابطے میں آسانی ہو، ایران اور اسرائیل میں جو شہری ہیں وہ بلا ضروت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں.

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

Shares: