عید کی خوشیاں، وزیر اعلی پنجاب بے سہارا، بےگھر لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ مریم نواز کابزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم
0
339
maryam

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید کا بیشتر دن بےگھر سپیشل بچوں، خواتین اور بزرگوں کے اداروں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح‘‘ میں گزارا

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں ”چمن“،”عافیت“ اور ”درالفلاح“ کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےبزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے سب کو تحائف پیش کئے ۔ بچوں کو کھلونے مٹھائیاں دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بچوں اور خواتین کے ساتھ بیٹھیں،

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹااور انہیں کھلایا،وزیراعلی مریم نواز شریف سب سے پہلے بے سہارا بچوں کے لئے قائم مرکز ”چمن“ پہنچیں،وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر ”چمن“میں ننھے بچے کھل اٹھے،وزیراعلی مریم نواز شریف ”چمن“ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف کے گفٹ پیش کرنے پربچوں نے شکریہ ادا کیا،

عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں،بزرگ خاتون
وزیراعلی مریم نواز شریف بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم ”عافیت“ مرکز بھی گئیں ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ”اولڈ ایج ہوم عافیت“ میں مقیم39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور چوڑیاں بھی پہنائیں ،وزیراعلی مریم نواز شریف کے عید مبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کو سلام بھی دیا، بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں۔بیٹاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا وقت آپ کے لئےہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں۔ مجھے میرے والدین کی دعائیں لگی ہیں۔ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم ”دارالفلاح“ کا بھی دورہ کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے دارالفلاح میں مقیم 8بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں،وزیراعلی مریم نواز شریف نے بعض یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا،بچے اور ان کی ماؤں نےوزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر اظہار مسرت کیا،

عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Leave a reply