ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلیے دعائیں

0
269
eid

رمضان ختم ، آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے

پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی شخصیات، غیرملکی سفیروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز عید ادا کی،فیصل مسجد میں خواتین کے لئے بھی انتظام کیا گیا تھا، راولپنڈی میں عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف، امام بارگاہ قدیمی و دیگر مقاما ت پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں ہزاروں شہری شریک ہوئے

کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا، نماز عید کی امامت قاری محمد سلیمی نے کی،پولو گراؤنڈ میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ نے بھی نماز عید ادا کی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے عزیز آباد میں نماز عید ادا کی۔

لاہور کی مسجد داتا دربار میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں ملکی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں،جامعہ نعیمیہ،منہاج القرآن، قذافی سٹیڈیم سمیت دیگر مقامات پر بھی نماز عید کے بڑّے اجتماعات ہوئے،

پشاور میں نماز عیدالفطر مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ادا کی گئی، چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے نماز عید پڑھائی جبکہ شہر کی دیگر مساجد اور کھلے مقامات پر بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی، فلسطینیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، وزیراعلیٰٗ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی اور ملک کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

پاکستان کے سیاسی رہنماؤں نے نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی، وزیراعظم نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی،وزیراعظم لوگوں سے عید ملے اور انہیں مبارکباد دی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے نوابشاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور دیگر نے بھی لاڑکانہ میں نمازِ عید ادا کی۔سندھ کےصوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے راول ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی، نماز عید کے بعدبلاول نے شہریوں سے مصافحہ کیا اور انہیں عید کی مبارک باد دی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید قائم علی شاہ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، خورشید جونیجو، جمیل سومرو، سہیل انور سیال ودیگر نے نماز عید ادا کی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آغا سراج درانی، غلام مصطفی لغاری، خیرمحمد شیخ، اعجاز لغاری، اعجاز شیخ، گھنور اسران ودیگر نے نماز عید ادا کی، بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی، بلاول بھٹو زرداری نے بیگم نصرت بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی، بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں معاشی استحکام اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں.

بی اے پی کے قومی اسمبلی رکن نوابزادہ خالد خان مگسی نے جھل مگسی میں نمازِ عید ادا کی،سابق وزیرِ اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے آبائی گاؤں اوستہ محمد میں نمازِ عید ادا کی،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی نے خان گڑھ میں نماز عید ادا کی،سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے سنی شوران میں عید کی نماز ادا کی،پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں نمازِ عید ادا کی،مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ نے صحبت پور میں نماز عید ادا کی،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما راجہ خان جکھرانی نے جیکب آباد میں عید کی نماز ادا کی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے نماز عید الفطر لاہور میں ادا کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعدملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید کی مبارکباد دی اور پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عید کی خوشیاں مبارک، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع نصیب ہوا،

عید الفطر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آئی جی پنجاب
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بھی نماز عید الفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا تھا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمدچوہدری سمیت دیگر ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلٰی پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی،نماز عید الفطر کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئےخصوصی دعائیں مانگی گئیں- آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یاد گار شہدا پولیس پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس کے 52 ہزار سے زائد افسران واہلکار عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں-

Leave a reply