اوچ شریف:ڈی پی او بہاولپور نے اوچ شریف میں منعقد ہونے والے عرس و میلے کی جگہ کا وزٹ کیا
اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا سرکل احمد پور شرقیہ کے مختلف تھانوں، پولیس خدمت مرکز اور تھانہ اوچ شریف کے علاقہ میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دفاتر کا معائنہ کیا۔ پولیس کیس فائلز کی انسپیکشن کی، تھانہ انصاف کی بنیادی اکائی ہے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی انویسٹیگیشن کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے سرکل احمد پور شرقیہ کے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، اوچشریف اور دھوڑ کوٹ کا اچانک وزٹ کیا،
ایس ایچ اوز نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو دوران وزٹ بریف کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی پی او اسد سرفراز خان نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔
تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی، اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے”نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں
"فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا، تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں، تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کے بارے میں مقدمہ درج کرنے کا ٹائم فریم وضع کیا گیا ہے جو کہ تھانے میں آویزاں کیا گیا ہے، جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمہ کا اندراج وضع کردہ دورانیہ میں ہر صورت ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھانے قانون کا گھر ہیں یہیں سے پولیس کا سافٹ امیج معاشرے میں جاتا ہے لہذا ہر آنے والے سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ اوچشریف کی حدود میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ کیا اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں