اوچ شریف:تاریخی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تاریخی میلہ اوچ شریف کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مشہور بائیسویں والا میلہ 18 اپریل سے شروع ہو کر 24اپریل کو اختتام پذیر ہو گا، مقامی لوگوں نے میلے کی تیاریاں شروع کردی،

تفصیل کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کا پرچار کرنے والی نامور بزرگ شخصیات حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی(ملتان)، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر (پاکپتن)، حضرت سید عثمان علی مروندی لعل شہباز قلندر(سیہون شریف) اور حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری(اوچ شریف) جنھیں چہار درویش بھی کہا جاتا ہے کی یاد میں منائے جانے والے تاریخی میلہ اوچ شریف کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں چار ہفتوں تک جاری رہنے والی میلے کی تقریبات اب محض ہفتہ بھر تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں

میلے کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بائیسویں والا میلہ 18 اپریل سے شروع ہو کر 24 اپریل کو اختتام پذیر ہو جائے گا جس میں ملک بھر سے لوگ شریک ہونگے میلے کے موقع پر کھیل تماشے، سرکس، اور روائتی تھیٹروں کے کشتیوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں،

میلے کے انتظامات ترتیب دینے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مقامی پولیس کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اضافی نفری تعینات کرتی ہے،

گزشتہ سال کی طرح اس سال اوچ شریف کی عوام میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے اس دفعہ میلہ اوچ شریف کے انعقاد کے اعلان سے شہری پرجوش انداز سے میلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور میلوں میں کاروبار سے وابستہ افراد کے چہروں پر رونق آگئی ہے.

Leave a reply