کشمیری بھائیوں کے حق میں‌ پاکستان میں بھر پور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

0
42

یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج پاکستان بھر میں تیسرا جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منا یا جارہا ہے.. اس سلسلے میں پورے ملک میں جگہ جگہ .شہر شہر ، نگر نگر ، چوکو ں چوراہوں میں‌ پاکستانی بچے جوان ، خواتین ور بوڑھے شریک ہوئے ہیں.اس موقع میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مقبوضہ کشمیر میں40روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
خانیوال میں کشمیر یکجہتی کےسلسلے میں شرکاء
.
لاہور میں خواتیں کی کثیر تعداد میں یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت


ننکانہ میں کشمیر ریلی کا منظر


نارووال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی

پنوں عاقل میں کشمیر ریلی کا منظر

سرگودھا میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

شیخوپور میں بھارتی قبضے خلاف اورکشمیریوں کے حق میں ریلی

تلہ گنگ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام

ٹندوآدم میں کشمریوں کے حق میں ریلی کا منظر

کشمیرکی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے 10 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ، 4 ہزار گرفتار ، کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں پیس گئے ، لیکن عالمی دینا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، درجنوں کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا ، کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ہیں، کریک ڈاون جاری ہیں . ہے کوئی جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کیا
گوجرانوالہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار ریلی نکالی جارہی ہے

Leave a reply