جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں جلسے میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پشین کے تاج لالہ گراؤنڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم نے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024ء میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پوری ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے

Latest from اسلام آباد

بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا
وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی

پیٹرول ایک روپیہ مہنگا، نئی قیمت 253.63 روپے فی لیٹر مقرر
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ وزارت

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرر ازم اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں ملک بھر میں غیر

اوگرا نے ایل پی جی مزید سستی کر دی، فی کلو قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید 4 روپے 63 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے۔

وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے 70 فیصد انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کی تیاری شروع کر