یوم القدس ملی یکجہتی کونسل کل ریلی نکالے گی

اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین پر اسر ائیلی قبضے کے خلاف عظیم الشان القدس ریلی آج اسلام آباد میں ہو گی، ریلی کا آغاز طباق ہو ٹل بلیو ایر یا سے ہو گا ،ریلی سے ملی یکجہتی کو نسل کے رہنماءخطاب کر یں گے ،القدس ریلی کے انتظامات کا جا ئزہ اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ ہو ا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، علامہ ڈاکٹر ثا قب اکبر ، ڈاکٹر شاہد اعظمی،محمد کاشف چوہدری اور دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شر کت کی ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عالمی استعمارمسلمانوں کو شیعہ سنی میں تقسیم کرکے آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے ،مسلمانوں کااتحاداور یکجہتی ہی قبلہ اول کی آزادی کی ضامن ہے استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کا وجود دنیا میں باقی رہے ۔انھوں نے کہافلسطین ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہے مو جو دہ حالات میں عمر فاروقؒ اور حیدر قرارؒ طرز کی قیادت ہو گی تو مسلمان متحد ہو سکیں گے، اگر فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ اسی طر ح بر قرار رہا تو دنیا میں امن خواب ہی رہے گا ،میاں محمد اسلم نے کہاجب تک اُمت مسلمہ میں وحدت نہیں ہو گی ہم قبلہ اول کو دشمن کے پنجے سے واگزار نہیں کروا سکیں گے ، پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے ۔
علامہ ثا قب اکبر نے کہا ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم عالمی مایوس کن حا لات میں اُمت مسلمہ کے لیے اُمید کی کر ن ہے، اُمت مسلمہ کی وحدت دشمن کے قلب وجگر پر وار کی مانند ہو تا ہے ،دشمن ہمیں انتشار کا شکار کر کے مغلوب کر نا چاہتا ہے ہمیں بحیثیت مسلمان مستقل طور پر یہ فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں آپس میں لڑ نے کی بجا ئے متحدہو کر دشمن سے لڑ نا ہے ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے اسر ائیل کی جا نب سے دوستی کے پیغام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ مسلمان مرد وزن مر تو سکتے ہیں لیکن اسرائیل کے تسلط کو کبھی قبول نہیں کر سکتے ۔انھوں نے کہا امر یکہ اور بر طانیہ اسرائیل پر سے اپنا ہا تھ اُٹھا ئیں تو پھر دیکھا جا ئے گا کہ قبلہ اول کیسے آزاد نہیں ہو تا ۔

Comments are closed.