مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان

بارشوں کا یہ نیا اسپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا
0
132
Weather

کراچی: پاکستان بھر میں آج مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق نیا اسپیل بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا، بلو چستا ن میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ نیا اسپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا،چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تر بت، پنجگور، گوادر، واشک اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔ خاران، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہےدیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے-

روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

ڈیجیٹل اشتہارات میں مبینہ کرپشن کی سہولت فراہم کرنے سے انکار،مریم اورنگزیب نےڈی جی پی …

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Leave a reply