موٹروے پٹرولنگ آفیسر کو گاڑی سے ٹکر مار کر کچلنے والی خاتون عدالت پیش

عدالت نے ملزمہ کو  نومئی دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
0
127
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

موٹروے پٹرولنگ آفیسر کو گاڑی سے ٹکر مار کر کچلنے والی خاتون عدالت پیش کر دی گئی

ملزمہ فرح کو علاقہ مجسٹریٹ تھانہ نصیر آباد ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت پیش کیا گیا،ملزمہ کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمہ کے خلاف تھانہ نصیر اباد میں اقدام قتل،کار سرکار مزاحمت کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ یکم جنوری کو ٹول پلازہ پر موٹروے پٹرولنگ افیسر کو ٹکر مار کر فرار ہو گئی تھی،موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے ملزمہ کو  نومئی دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پٹرولنگ آفییسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی، واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے ورانٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا، ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی

خاتون کی موٹروے پولیس اہلکار سے بدتمیزی،واقعہ پرانا،مقدمہ درج کروایا تھا،پولیس

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

Leave a reply