وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ کیا
پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا، رشوت کا بازار گرم،ایجنٹ مافیا کا راج، شہری رل گئے،شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی دکھائے ،پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ”ٹیکس”ٹوکن مشین بھی خراب نکلی،ڈائریکٹر و اسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہو گئے اور کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ڈائریکٹر فوری طور پر تبدیل۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تبدیل اور فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ۔ مسائل پوچھے،بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں۔پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں۔گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے۔ ہر کوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو کہا کہ آپ کے لئے آیا ہوں۔ شکایات کا ازالہ کروں گا۔ خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزارت اعلی کے دور میں مثالی کام کیا۔ اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کریں گے۔
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز
وزیر داخلہ کا اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کو گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان
لاہور کے بعد محسن سپیڈ اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے،وزیر داخلہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس موبائل سہولت سروس اور آئی ٹی پی موبائل ایجوکیشن سروس کا افتتاح کردیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موبائل وین کا معائنہ کیا اور لائسنس بنوانے کے لئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، ایف نائن پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لیے لائسنس کالجز اور یونیورسٹیز میں بنے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کو گھر پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت کا اعلان کیا اور کہا کہ شہری موبائل ٹریفک سہولت وین سے لرنرپرمٹ، لائسنس تجدید اور دیگر اہم سہولیات حاصل کرسکیں گے،تین موبائل ٹریفک وین پر مشتمل یہ سہولت مختلف پبلک مقامات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گی،موبائل ٹریفک ایجوکیشن وین مختلف نجی و تعلیمی اداروں اور سڑکوں پر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے نئی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی
تین ماہ میں اسلام آبادکے تمام تھانوں کی صورتحال یکسر تبدیل کرکے دکھاؤں گا، وزیر داخلہ
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ٹریفک جام کی صورتحال سے بھی آگاہ ہوں ، اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کچھ منصوبے جلد شروع کرنے جا رہےہیں۔ اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرنے کا کام شروع کر دیاگیا ہے۔ تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بھی اسلام آباد میں من و عن عمل کریں گے۔ کسی کوبھی تجاوزات نہیں کرنے دیں گے، پولیس کے شہدا کےاہل خانوں اور پولیس کی ویلفیئر بھی میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ تین ماہ میں اسلام آبادکے تمام تھانوں کی صورتحال یکسر تبدیل کرکے دکھائوں گا۔ آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس تعلیمی اداروں سمیت اسلام آباد کے کونے کونے میں منشیات کے استعمال کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ پولیس منشیات سمگل کرنے والوں کو بھی پکڑ رہی ہے۔ آج صبح میں نے لاہور میں پاسپورٹ آفس کادورہ کیا جہاں پر شہریوں کے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر پاسپورٹ آفس کی پوری ٹیم کو تبدیل کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس کا محکمہ جوائن کرنےوالوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ 24 گھنٹے کی نوکری ہے۔
عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل؟ وزیر داخلہ سے صحافی کا سوال
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام کمرشل علاقوں میں پارکنگ کی سہولت کو یقینی بنائیں گے جن تجارتی مراکز میں پارکنگ نہیں ہے ، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ گاڑیوں کے کالے شیشوں کے پرمٹ کے اجرا پر پابندی ہے اس کے باوجود جتنے بھی پرمٹ جاری ہوئے ہیں ان کو منسوخ کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، جو یہ کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف سے ہی بات کرنی ہے ، انہی سے تفصیلات معلوم کی جائیں ۔ ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر جو نام نکالے گئے ہیں وہ معمول کی کارروائی ہے اسے کسی چیز سے منسلک نہ کیاجائے۔