نامور فرانسیسی اداکار جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار

75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے
0
80
america

پیرس: نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کو جنسی زیادتی کے الزامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی :یر ملکی میڈیا کے مطاق اداکار کی قانونی ٹیم نے پیرس میں ان کی حراست کی تصدیق کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی ،جیرارڈ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار خود پیر کے روز پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے،جیرارڈ ڈیپارڈیو کے خلاف مقدمے کی سماعت اکتوبر میں ہوگی،75 سالہ اداکار پر 2021ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دو خواتین کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے،2020 میں بھی اداکار پر شارلٹ آرنلڈ نامی اداکارہ نے زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جیرارڈ ڈیپارڈیو سے اس سے قبل بھی جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات پر تفتیش ہوچکی ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 1.1 ارب ڈالرز موصول

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

Leave a reply