اسرائیل غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا،حماس

اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے, برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون
0
112
ghaza

غزہ: حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا۔

باغی ٹی وی : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیلی تجاویز پر حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تجاویز میں دو اہم مسائل پر مسلسل اصرار کیا جارہا ہے، اسرائیل غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں چاہتا اور غزہ سے انخلا کے بارے میں سنجیدگی سے بات نہیں کر رہا، اسرائیل غزہ پر تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے، ثالث کاروں سے ہمارے سنجیدہ سوالات ہیں جن کا مثبت جواب ملا تو آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اسامہ حمدان نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنا فراخ دلی نہیں ہے، حملے بذات خود ایک جرم ہیں اور جرم کرنا بند کیا جائے تو اسے اسرائیل کی فراخ دلی نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے مباحثے میں کہا تھا کہ اسرائیل نے حماس کو بےحد غیرمعمولی اور فراخدلانہ تجاویز دی ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ‘را’ نے دی تھی،امریکی میڈیا

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے،یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ممکنہ طورپر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش بھی شامل ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے اُمید ظاہر کی کہ حماس ان تجاویز پر اتفاق کرے گی کیونکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی اور یہ کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کے لیے حماس قیادت اور7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا،حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات میں اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنا جواب دے گا۔

دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں،ترجمان پی ٹی آئی

ترجمان حماس عبدالطیف الکانو کا کہنا ہے کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا مذاکرات کی پیشرفت کی لازمی بنیاد ہے، ہم جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، ہمارے مطالبات جائز ہیں، اِن پر تمام دھڑوں نے اتفاق کیا ہے، ہم بے گھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں، ان مطالبات کی منظوری کے بغیر کوئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہوگا۔

خواتین کیساتھ جنسی استحصال کے الزامات،جنتا دل سیکولر کا رکن پارلیمنٹ جرمنی فرار

Leave a reply