گوجرہ:سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) مرکزی رہنما سابق صدر ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن پنجاب نعیم رسول ببلو کی رہائش گاہ پر سابق ایم این اے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اس کے بعد سابقہ ایم این اے اور محکمہ صحت کے افسران بالا کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر فرزندان علاقہ چوہدری خالد جاوید وڑائچ ، چوہدری عقبہ علی وڑائچ اور چوہدری حیدر علی وڑائچ اور معززین علاقہ چوہدری عباس علی ایڈووکیٹ صدر تحصیل لائرز فورم گوجرہ ،راؤ مجاہد ،راؤ قاسم، رانا شفیق ،چوہدری ریحان جٹ، منیب شیراز ، چوہدری عادل شیر ،چوہدری اشرف گجر، میاں عمران الحق، رائے قیصر بھٹی ، رانا ساجد، رانا اعجاز ،کاشف آفریدی ،انچارج پٹرولنگ پولیس ثاقب ، شعیب رسول سینئر صحافی اسرار شاہ ،محمد رفیق عمیر ایڈووکیٹ اور میاں مبشر اشفاق بھی موجود تھے ۔
سالگرہ کی تقریب میں کثیر تعداد میں سماجی اور سیاسی شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔ آنے والے تمام معزز مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی ۔