سعودی عرب میں تلاوت قرآن پاک کے عالمی مقابلے میں فلسطین کو تیسری پوزیشن کا حق دارٹھہرایا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب میں ہوئے شاہ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرات میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے قاری اور حافظ قرآن موسیٰ محمد مدفع نے تیسرے بہترین قاری کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت اوقاف کے زیراہتمام منعقدہ عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے 103 ملکوں کے قراء نے شرکت کی۔
سعودی وزارت اوقاف کے مطابق سعودی مملکت قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنے اور دنیا بھر میں قرآن کلچر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔








