بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نادرہ سنٹر بستی ملوک کے انچارچ بدر منیر کی خواتین کے ساتھ اخلاقیات سے گری حرکات۔دیگر عملہ انچارچ کو خواتین سے بدتمیزی سے روکتا رہا لیکن عہدے کے نشے میں انچارچ نادرہ سنٹر بستی ملوک نے ایک نہ سنی۔ میڈیا نے موقف لینے کیلئے کال کی لیکن انچارچ نادرہ سنٹر نے موقف دینے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق بستی ملوک نادرہ سنٹر پر قریبی علاقہ چدھڑ موڑ کی رہائشی سابق لیڈی کونسلر پروین بی بی اپنی جواں سالہ بیٹی کا شناختی کارڈ بنوانے گئی تو ایک اہلکار نے ان سے بدتمیزی کی سنٹر کے انچارچ بدر منیر نے خواتین کی بات سننے کی بجائے اپنے عملہ کا دفاع کیا اور انتہائی بداخلافی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گارڈ کو انھیں دھکے دے کر باہر نکالنے کو کہا پروین بی بی کا کہنا تھاکہ چند خواتین کے علاواہ پورا آفس خالی تھا رش کی حالت میں تو عملہ پریشان ہو مگر رش نہ ہونے کے باعث بھی عوام کو پریشان کرنا وطیرہ بن چکا ہے میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ دفتر میں موجود کیمروں کا ریکارڈ چیک کیا جائے جس سے واضع ہوجائے گا کہ عملے نے ہمارے ساتھ کس انداز میں بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور دیگر سائلین کے ساتھ بھی کیا کچھ کیا جاتا ہے۔میں اپنے ساتھ ہونے والی بد تمیزی کا جواب لینے کیلئے ہر فورم تک جاوں گی۔جب اس حوالے سے انچارچ نادرہ سنٹر بدر منیر کو کال کی گئی تو انھون نے فون پر بات نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے گریز کیا۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: