ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نورالایمان سکول میں بچوں کو جدید روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لیے ایک شاندار اور جدید روبوٹکس اور سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں نے جدید طرز کے روبوٹس اور سائنسی ماڈلز بنا کر اہلیان علاقہ کو اَنگُشْت بَہ دَنْداں کر دیا۔
بچوں نے جدید طرز کی شمسی گاڑیاں اور سولر شپس کے ساتھ ساتھ انسانی دل کا ورکنگ ماڈل بھی بنایا
ننکانہ صاحب کی معروف تعلیمی شخصیت محمد نوید، پروفیسر عبدالواجد بھٹی (KIPS Lahore) اور انجینئر احسان اکبر نے بھی بچوں کی قابلیت کو خوب سراہا،اس موقع پر معروف تعلیمی شخصیت محمد نویدنے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک و قوم کا اصلی سرمایہ ہیں
سکول پرنسپل میڈم مصباح چوہدری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ موجودہ دور آرٹفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے اور یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید عملی سائنسز اور دیگر علوم میں AI کے کردار اور اہمیت سےروشناس کرائیں بصورت دیگر ہمارے بچے اقوام عالم سے اس جدید سائنسی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے.
Shares: