چنیوٹ : تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان جھانب قبرستان کے قریب ڈالے سے واردات کی کوشش کر رہے ہیں ۔

گشت پر مامور تھانہ صدر پولیس موقع کیلئے روانہ ہو گئی ,نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ۔

ملزم کی شناخت صابر ولد لانگو قوم گلوتر کے نام سے ہوئی, ملزم ڈکیتی, راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

ملزم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا, جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔فرار ملزمان کی تلاش, گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Leave a reply