بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں‌ کی جارہی ہیں. ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
95

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہندو دیش بنانے اور مسلمانوں‌ کے خلاف نفرتیں‌ پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں. اس طوفان کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم پہلے امتحان میں کامیاب ہوئے اور اب ہمیں دوسرے امتحان اسمبلی انتخابات کا سامناہے. اس امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہو گی۔ پارلیمانی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی، ہمارے اُمیدواروں کی ہار کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک حربہ اپنا گیا لیکن عوامی ہمدردیوں کی وجہ سے ہمیں شاندار جیت نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں‌ کشمیری عوام کے اعتماد کی لاج رکھنی ہے.

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ریاست کے اندر ہماری پارٹی کیخلاف سازشوں کے جال بُنے جارہے ہیں لیکن یہ سازشیں‌ اب کامیاب نہیں‌ہوں‌گی. ہمیں‌ ایسے عناصر کو عوامی صفوں میں بے نقاب کرنا ہوگا جو کشمیر دشمنوں کے اشاروں پر یہاں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاست میں امن و استحکام کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کریگی اور ہر سطح پر لوگوں کی راحت رسانی کیلئے پیش پیش رہے گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حالیہ الیکشن میں‌کامیابی حاصل کی ہے جبکہ محبوبہ مفتی ہار گئی ہیں.

Leave a reply