ینگ ڈاکٹرز ایسوای ایشن ہڑتال کے حق میں نہیں ڈاکٹرز نے بتا دیا

0
57

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم اعوان، چیئر مین پنجاب شعیب تارڑ، سینئر نائب صدر پنجاب عثمان امتیاز، سینئر نائب صدر پنجاب حامد جگ، چیئر مین سرگودھا وقاص لطیف بیگ، جنرل سیکرٹری اسامہ بن سعید، نائب صدر سلطان حیدر، ڈاکٹر رانا محمد عبداﷲ ، ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری و دیگر رہنماﺅں سرگودھا میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وائی ڈی اے ہڑتال کے حق میں نہیں، اگر حکومت ڈاکٹرز کی فلاح و بہبود اور مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے بروقت اور ٹھوس اقدامات اٹھائے تو وائی ڈی اے کو احتجاج نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں اور اضافے کا بل پاس ہونے پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور واضح کرتے ہیں کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل وائی ڈی اے پنجاب کی کوششوں سے ہوا، جس میں پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کی یکجہتی کا بھر پور کردار تھا۔ ایم ٹی آئی بل پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس کےلئے گرفتاریاں دینا پڑیں تو گریز نہیں کریں گے۔ اگر ایسا کرنا ہے تو دیگر اداروں میں بھی یکساں کیا جائے۔ ڈاکٹر کمیونٹی کو ٹارگٹ کیوں بنایا جا رہا ہے۔ ایم ٹی آئی بل ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کے لئے کم اور مریضوں کےلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کےلئے پیش کردہ بل 7 ماہ سے پاس نہیں ہوا جو صوبائی وزیر صحت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت اس بل کو فوری طور پر پاس کرے؟ وائی ڈی اے ہر وہ کام کرنے کےلئے تیار ہے جو مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے سود مند ثابت ہو مگر اس کےلئے حکومت کو کسی بھی معاملے میں دی گئی احتجاج کی کال سے پہلے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ حکومت لعت و لعل سے کام لیتی ہے تو وائی ڈی اے کو سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔ تقریب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام شبیر طاہر، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عرفان فرید سمیت سینئر جونیئر ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف، سٹاف نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a reply