سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا-

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا-

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرینیڈ، راکٹ، ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے، دہشتگردوں سے ایم 16/اے فور اور آرپی جی راکٹ بھی برآمد ہوئے۔

29اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا،جبکہ 24 اور 25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں دہشتگرد سہیل عرف عظمتو اور سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل تھے، ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے-47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

اسی طرح 22 اور 23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشتگرد مارےگئے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد غیر ملکی اسلحے میں ایم 16/اے فور،اے کے-47،ہینڈ گرینیڈ شامل تھا،علاوہ ازیں 6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، دہشتگردوں سےغیرملکی ایم 16/اے فور،اے کے-47، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

Comments are closed.