پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اےایس آئی جاں بحق ہو گیا۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی اکبر جاں بحق ہو گیا،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق اے ایس آئی اکبر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہو گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 10خول ملے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے ہری پورسے تعلق رکھنے والاجہانگیر زخمی ہوا، جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئے ، جب کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔