وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہوتا ہے۔اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے اپنے بچوں کو لندن سے بلاﺅ۔عدلیہ میں فیورٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔عمران خان دوبارہ گود میں بیٹھنا اور این آر او چاہتے ہیں۔پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔پراسکیویشن کو جو کالے بھونڈ کاٹتے ہیں اس کا علاج کررہے ہیں۔عمران خان بزدل نہ بنیں دلیر بنیں ،شیخ مجیب کی جو متنازعہ ویڈیو شیئر کی اسکا اعتراف کریں۔مریم نواز کی ترجیح عام آدمی ہے اور مہنگائی کا خاتمہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ایس سیف اعوان بھی ہمراہ تھے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت وفاق میں ہے اور پنجاب میں دونوں جگہ قیمتوں میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔پیٹرول،ایل پی جی ہوں یا روٹی،آٹا،ڈبل روٹی سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بڑے کمی ہوئی ہے۔وزیر اعظم پاکستان بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب دن رات عوام کےلئے کام کررہی ہیں ۔ون ڈش، صاف ستھرا پنجاب سے لے کر دیگر کاموں کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ٹاسک دیدیا گیا ہے اب پوسٹنگ کا فارمولہ کام ہے۔ڈپٹی کمشنرز کی کام کی بنیاد پر اے سی آرز بنیں گی بہتری کی بنیاد پر ہی ترقی ملے گی۔فتنہ فساد پارٹی جس کاکام دہشت گردی ہے جسے جب پیٹرول ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر سوگ ہو جاتا ہے۔ملک کی فوج ہو یا چیف جسٹس انکے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔دل دکھتا ہے جب اکہتر کو ملک دو لخت ہوا تو اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔حمود الرحمٰن کمیشن اب نہیں اکہتر میں آئی جب بانی پی ٹی آئی کندھوں پر بیٹھ کر آئے تو اس وقت حمود الرحمن کمیشن کا ذکر نہیں کیا۔اب حمود الرحمن کمیشن لاکر نئی نسل کے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت بھرنی ہے اور اپنی مرضی کی کہانی دماغ میں ڈالنا ہے۔اب کمیشن بنے کہ بانی پی ٹی آئی اب حمود الرحمٰن کمیشن جیسے کام کیوں کررہا ہے۔تم لوگوں کے بچوں کو ماریں پڑوانے کےلیے تو بلاتے ہو اپنے بچے باہر ہیں۔انقلاب اتنا ہی ہے کہ عمران خان کو گود میں بٹھاکر این آر او دیدیا جائے،
اب ایک اور نو مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی متشدد سوچ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اب ایک اور نو مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے۔رﺅف حسن نے خود پاکستان کے ٹکڑے کی بات کی ہے بلوچستان اور کے پی تو پی ٹی آئی کے پاس ہونے کی بات کی پنجاب اور سندھ حکومت کے پاس کی بات کی۔زین قریشی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہر کام بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے انہوں نے خود سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دی ہے۔نعیم پنجوتھہ اور زرتاج عزیز پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی ٹوئٹ کررہے ہیں۔پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔حمود الرحمٰن رپورٹ تو نوجوان نسل کو پڑھا دی ہے تو پھر ایک سو نوے ملین پاﺅنڈ کرپشن ،توشہ خانہ رپورٹ بھی پڑھا دیں۔ورلڈ کپ میں بانی پی ٹی آئی نہیں باقی ٹیم اور قوم کی دعائیں بھی تھیں لیکن آپ کبھی پاکستان کو سری لنکا بنانے تو کبھی ایٹمی پروگرام رول بیک کی بات کرتے ہیں۔قوم کے والدین کو ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں اس شخص کی انتشار والی سیاست سے بچوں کو ہٹائیں۔جب ریاست کام کرنے لگ جاتی ہے تو اسے بھونڈ لڑنے لگ جاتے ہیں۔آئی جی پنجاب نے نو مئی میں پولیس والوں کے سر پھڈوائے ہیں۔زرتاج گل عینک لگاکر خراماں خراماں عدالت میں پیش ہوئی لگتا تھا وہ کیٹ واک کررہی ہیں۔ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر مٹن پکوانے والے لیڈر کی طرح ہمارے لیڈر کو ریلیف نہیں ملتا رہا۔ہمارے اوپر کیسز پر تو عبوری ضمانت پر ڈیڑھ سال کے بعد بنچ ٹوٹ جایا کرتے تھے۔عدلیہ میں فیورٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہوئی ہے، ۔طالبان بانی پی ٹی آئی سے اخلاقیات سے زیادہ بھرے لوگ ہیں کم از کم جو کہتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔
والدین نوجوانوں کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کریں:مریم نواز
وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب
پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان
تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی
ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ