شہر قائد کراچی میں جرائم کی واداتوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا، دن دہاڑے شہریوں کو نہ صرف لوٹ لیا جاتاہے بلکہ دوران ڈکیتی گولی بھی مار دی جاتی ہے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پھٹ پڑے ہیں، ناظم آباد میں ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ ایک اور شہری نے فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا
واقعہ ناظم آباد انڈر پاس کے قریب پیش آیا، مسلح ڈاکو شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے ڈاکووں پر گولیاں چلا دیں ،فائرنگ کےنتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، دو شہری بھی زخمی ہوئے ، فائرنگ کرنے والا بھی جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا،ہلاک ہونے والے ڈاکو و زخمی ہونے والے شہریوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،ہلاک ہونے والے ڈاکو و زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت (ہلاک ڈاکو) تا حال نہ ہوسکی عمر 30 سال. ایان ولد عبدالسلام عمر 25 سال، عبدالقدیر ولد عبدالقادر عمر 35 سال فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں
دوسری جانب ماڑی پور پرانا ٹرک اڈا کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے ، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت شیان ولد حسین بخش عمر 22 سال کے طور پر ہوئی.
چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟
مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان
مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر
لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی