سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کا اوچ شریف کا دورہ،پولیومہم کو چیک کیا

سی ای او ہیلتھ نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف اور بی ایچ یو رسول پور ۔بی ایچ یو بدھو والی کا وزٹ کیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بہاول پور میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم 10جون تا 14جون تک جاری رہے گی،اس دوران ضلع بھر میں متعین کردہ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔ضلع کی سب تحصیلوں میں بھی پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے ہیں، دوسری طرف پولیو ٹیموں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے،

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے گزشتہ روز اوچ شریف شہر رورل ہیلتھ سنٹر اور مضافات کے علاقوں رسول پور، بدھو والی بی ایچ یو کا وزٹ کیا پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا،انہوں نے مختلف مقامات پر ایسے بچے جن کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر اور ڈور مارکنگ کی پڑتال بھی کی،

انہوں نے کہا کہ پولیو فری وطن عزیز کیلئے سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جن کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے،والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی ہونے کے باوجود ہمارے پولیو ورکرز موسمی سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں،پولیو ورکرز کی محنت ضرور رنگ لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس مہم کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،جو بچے رہ جائیں انکی نشان دہی کی جائے،ہماری ٹیمیں ان تک ہرصورت پہنچیں گی

سی ای او صحت ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے پولیو ایریا انچارج نمائندگان کو کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنایاجائے انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں انسدا پولیو ٹیموں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے

Leave a reply