اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کی جانب سے سانحہ خانیوال پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ناقص کوالٹی کی ادویات پر چیز کرنے والے کرداروں کا تعین کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود باقی ادویات کی چیکنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز نے آج خانیوال سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر وائے ۔ڈی ۔اے اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہسپتال میں ناقص کوالٹی ادویات کی خریداری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہسپتال میں موجود باقی میڈیسن کی چیکنگ کے لیے بھی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکے

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھاکہ خانیوال انتظامیہ اس واقعہ میں کسی بھی سٹاف نرس یا عملے کو ملوث کرنے سے قبل معاملے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنائے تاکہ مجرم کو قرار واقعی سزا مل سکے.

Shares: