نیویارک: یہ راولپنڈی ہے جہاں میٹرک کے امتحانات میں فزکس کے پریکٹکل میں جعل سازی کرنے کے باوجود صوبائی وزیر نے استعفیٰ نہیں دیا ،مگر امریکہ میں امتحان میں زیادہ نمبروں کے لیے رشوت دینے کا جرم ثابت ہونے پر امریکی اداکارہ کو 14 روز کی قید کی سزا سنادی گئی۔
امریکی اداکارہ فلسٹی نے اپنی بیٹی کو زیادہ نمبر دلوانے کے لیے 15 ہزار ڈالر رشوت دی تھی، انہیں 14 روز قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 30 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فلسٹی اپنی بیٹی کو کسی اچھے کالج میں داخل کرانا چاہتی تھیں
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امریکی 56 سالہ اداکارہ ان 34 والدین میں سے پہلی ہیں جنہیں اس سلسلے میں سزا ہوئی ہے، انہین 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور نگرانی میں 250 گھنٹوں کے لیے سماجی خدمات کے کام بھی کرنا ہوں گے۔
دوسری طرف پاکستان بھر سے اس امریکن سسٹم کے اس فیصلے کو ہر طرف سے سراہا جارہاہے ، اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا جارہاہےکہ اگر ایک امریکی خاتوں کو جعل سازی پر سزا ہوسکتی ہے تو پھر جعل سازی کےذریعے نمبر بڑھانےپر فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا جاتا