پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

2019 میں بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد سندھ طاس کے پاکستانی وفد کا پہلا دورہ ہے 
0
136
india

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے 5 رکنی پاکستانی وفد بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں پہنچ گیا ہے۔

وفد میں عالمی بنک کے نیوٹرل ماہرین بھی شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے پاور پراجیکٹس کے منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کا جائزہ لیں گے اور ان پراجیکٹس کی انسپیکشن بھی کریں گے۔ یہ دورہ بھارت کی طرف سے 1000 میگا واٹ کے پکل ڈل اور 48 میگا واٹ کے لوئر کلنائی ہاءیڈرو پراجیکٹس کے علاوہ دس پاور پراجیکٹس کی غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان پراجکٹس میں ڈربک شیوک، نیمو چیلنگ، کیرو، تماشہ، کارلوس 2، بالٹی کلان سمال، کارگل ہنڈرمین، پھاگلہ، کلان رامواری اور مندی شامل ہیں۔ پاکستان نے مارچ 2022 میں بھارتی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران یہ اعتراضات اٹھائے تھے۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے بعد سندھ طاس کے پاکستانی وفد کا پہلا دورہ ہے –

Leave a reply