لاہو: بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 95 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 565 میگاواٹ ہے، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206 میگاواٹ ،سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

دوسری جانب ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں شدید گرمی میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر جل رہے ہیں اور ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بحالی نہیں ہوتی۔شدید گرمی میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے زائد ہے اور این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 100 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

Shares: