بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100 سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں
واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں پیش آیا،حادثے میں کم از کم ایک سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنیوالوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،واقعہ گاؤں پولاری میں پیش آیا،مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، لاشوں او ر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مرنیوالوں میں 23 خواتین، اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے شامل ہیں،پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی ،
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو لایا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،پولیس حکام کے مطابق بھولے بابا کا پروگرام چل رہا تھا، بھگدڑ کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں، اب تک 27 لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں جن میں 23 خواتین کی ہیں،
بھگدڑ کے واقعہ کی ایک چشم دید گواہ ایک لڑکی جیوتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ بھی حادثے میں زخمی ہوئی ہیں، ہم لوگ شانتی ستسنگ میں گئے تھے ستسنگ ختم ہونے کے بعد ہم لوگ نکلنے لگے،رش بہت زیادہ تھا، اسی دوران بھگدڑ مچی ،لوگ بھاگے اور جو نیچے گرے وہ پاؤں تلے روندے گئے، خوفناک منظر تھا،ہر طرف چیخ و پکار تھی.
میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری
ہمارے دور میں کچھ غلط ہوا تھا تو اس کو دہرانا نہیں چاہیے، عون چوہدری
زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی ملاقات