میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

0
262
aun

اسلام آباد: رہنما آئی پی پی عون چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اپنے کالے کوٹ میں جوکچھ کریں گے وہ قانون ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم لوگ جو کریں گے وہ قانون نہیں ہے،آج آپ کے سامنے حقائق لانے والا ہوں، ایسا ماحول بنایا جا رہا کہ ظلم کہیں اور ہو رہا اور مظلوم کوئی اور ہے،میں این اے 128 سے الحمدللہ کامیاب ہوا اور میرا نوٹیفکیشن ہوا، جو میری الیکشن مہم کے دوران رپورٹ ایس ایس پی لاہور نے جاری کی، اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ 25 اور 26 جنوری کی رات کے درمیان سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا، ان کے خلاف ملازمین کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی، کالے کوٹ میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مرضی کریں، وکلاء عزت کے قابل ہیں لیکن اگر کالے کوٹ کی عزت کروائی جائے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ راجہ صاحب نے کہا کہ میری فیملی آر او آفس میں گئی، ہماری فیملی کا کوئی ممبر تو نہیں تھا وہاں، آپ ستر وکیلوں سے آر او آفس گئے،امیدوار کی اجازت ہے ستر ستر لوگوں کی تو اجازت نہیں، باقی بھی امیدوار وہاں تھے، پولیس اور انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ سب امیدوار باہر جائیں ،پھرہم سب باہر آ گئے، وہاں پر دنگا فساد کا ماحول بن گیا، ان کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی میں نے انکے خلاف مقدمہ درج کروانا ہے، اگلے دن مجھے فارم 47 کے مطابق میں جیت گیا، سب میڈیا پر چلا اور راجہ صاحب لاہور ہائیکورٹ چلے گئے، انکو سٹے مل گیا، دو دن کی چھٹی آئی، اگلے دن سٹے خارج ہو ا اور الیکشن کمیشن کے پاس کیس آ گیا، پھر راجہ صاحب ہائیکورٹ جاتے ہیں، فارم 49 کے مطابق مجھے جیتا امیدوار کہا گیا، اسکے بعد راجہ صاحب ہائیکورٹ گئے اور میرا نوٹفکیشن واپس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قابل قبول ہو گا، 19 تاریخ کوسماعت ہے، جو فضا انہوں نے پیدا کر دی ہے جو فارم 45 ہم دیں وہ غلط ہے اور جو یہ دیں وہ غلط ہے، جس میں وہ جیت رہے وہ صحیح ہے، انہوں نے ایک جعلی ویب سائٹ ای سی پی کی بنائی ہوئی ہے، اس ویب سائٹ پر ای سی پی لکھا ہو ا ہے، ٹویٹر اکاونٹ جعلی بنا کر یہ خبریں بنا رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ کس حیثیت سے این اے 128 کے آر او کے دفتر گئے تھے۔میونسپل کارپوریشن کے لوگوں پر تشدد کیا گیا، کبھی یہ میڈیا پر آتے ہیں کبھی کیا کرتے ہیں، میں نے سوچا آج اصل چہرہ سامنے لے کر آؤں، ہماری روایات میں ہے ہم جیتتے ہیں تو ہارنے والا مبارکباد دیتا ہے، میرا بھائی ہارا، ظہیر عباس جیتا،بھائی نے مبارکباد دی،پولیس رپورٹ بھی آئی ہے کہ ان لوگوں نے تشدد کیا، ایسی فضا ملک میں پیدا کر دی کہ جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی اور جہاں جیتے وہاں ٹھیک ہے، ریاست ہماری ماں ہے، ہم ملک کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، آپ نے جو فضا پیدا کی، وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے نزدیک قابل عزت ہیں، کالا کوٹ پہن کر وکلا کے پروفیشن کی عزت خراب نہ کریں،نو مئی دہشت گردی میں جو ملوث ہیںَ سائفر کیس میں جو ملوث ہیں ،توشہ خانہ چوری میں جو ملوث ہیں، میں کرتوت جانتا ہوں، میں منہ کھولوں گا تو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے آپکی پارٹی میں دن رات کام کیا تھا سب جانتا ہوں، آپ لوگ ذات سے نکلیں اور پاکستان کا سوچیں، معاشی دہشت گردی آپ نے پھیلائی، ڈیجیٹل دہشت گردی آپ پھیلا رہے ہیں، ابھی تو میں نے سائبر کرائم میں بھی جانا ہے،کل ایک پریس کانفرنس لاہور بھی کروں گا، مجھے ایک لاکھ 72 ہزار ووٹ ملے ہیں، اپنے ووٹوں کا تحفظ کروں گا، پاکستان کو مستحکم کرنا ہے،

عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی ذات سے نکل کر یہ سوچیں فتنے پھیلانا ختم کریں،پٹرول بم آپ پھینکیں، اسلام آباد دھرنے کا آرگنائزر میں تھا وہاں کوئی پٹرول بم سامنے آیا، ہم پرامن احتجاج کرتے تھے، ہم نے ایک گملہ نہیں توڑا، یہ نو مئی کو انہوں نے دہشت گرد تیار کر لئے جنکو پٹرول بم بنانا بھی آتا ہے، اداروں کو گالیاں دینا آتی ہیں جناح ہاؤس پر حملہ کرنا آتا ہے، ڈنڈے چلانا آتا ہے، آپ کا اصل چہرہ میں جانتا ہوں،میرے بچوں نے یہاں رہنا ہے، ہم نے اس ملک کا دفاع کرنا ہے، ہم نے جادو ٹونے، خوابوں سے ملک کے فیصلے نہیں کروانے، میں عدالت گیا حلف اٹھائیں ثابت کریں میں نے ایک جھوٹ بولا، میں نے باپ سے بڑھ کر درجہ دیا تھا ،آپ وزیراعظم تھے تو ٹھوکر مار کر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہوا، آپ کی انتقام کی سیاست، تکبر لے کر بیٹھا ہے،میں آپ کو اپنے انجام تک پہنچاؤں گا،جب پاکستان پر بات آئے گی تو چپ نہیں رہوں گا، اصل چہرہ بے نقاب کروں گا،

عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آج مولانا کے در پر جھک گئے، 35 پنکچر والے بیان کا کیا ہوا تھا، سیاسی بصیرت کیا ہے آپ کی ،وکیل صاحبان کے بس کی بات نہیں کہ وہ سیاست کریں، سیاست خدمت کا نام ہے، جو آپ کر گئے ملک کے ساتھ وہ کوئی دہشت گرد نہیں کر سکتا، ہمارا دشمن ملک ستر سالوں میں نہیں کر سکا، ہماری پارٹی جب بنی تو جہانگیر ترین چیئرمین بنے لوگوں نے ہمیں جوائن کیا، بہت سے لوگ ہمارے ہار گئے، ہم نے تونہیں کہ دھاندلی ہوئی،الیکشن کمیشن جب بلائے گا سب ثبوت دوں گا، فیور انکو ملی، مجھے نہیں،

عون چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی گھر کے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی، جب بھیدی بولے گا تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، مولانا کا سیاسی فیصلہ ہے، جب آپ پوری دنیا کو درس دے رہے ہیں کہ میں نے اصولوں پر سیاست کی، اب آپ کے اصول کہاں گئے، ہم پاکستان کے لئے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ذات کے لئے نہیں، ہم ذات کی کردار کشی نہیں کرتے، میرا اللہ گواہ ہے میں نے عدالت میں سچ بولا ہے، جو بھی بیان دیا تھا وہ سچ ہے،جہا نگیر ترین کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی کام کئے جب ان سے علیحدہ ہوئے تو سمجھا کہ سیاست سے علیحدہ ہو جاؤں ، ہم لوگوں نے جا کر انہیں کہا کہ وہ ایسا نہ کریں، اب سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ جہانگیر ترین کا ذاتی فیصلہ ہے، علیم خان انکو بھائی کہتے ہیں، پارٹی چلے گی،

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

Leave a reply