پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

0
458
pti

جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد پر لاتعلقی کا اعلا ن کر دیا،

جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا، پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے, جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا،

جماعت اسلامی کے رہنما عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار جماعت اسلامی کو جوائن کر سکتے ہیں ،ابھی صرف ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں، بیٹھ کر ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، جماعت اسلامی غیر مشروط بات کرے گی،

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ فارم 45 کے مطابق کے پی کی تینوں سیٹیں جماعت اسلامی جیتی ہوئی ہے،تینوں نشستوں پر جماعت اسلامی کو واضح بر تری حاصل ہے،ایک غیر جمہوری رویہ جماعت اسلامی کے ساتھ اپنایا جارہا ہے،جماعت اسلامی کے طرف سے اتحاد سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو حتمی فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا،

رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے اندرونی مشاورت کی جائے گی، فی الوقت کوئی زنانی یا تحریری معاہدہ نہیں ہوا،سینیٹ یا وزیراعظم کے چنائو سے متعلق فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی

مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں ہم اسے بلامشروط اورمن و عن قبول کریں گے۔ہمارا روز اول سے یہ موقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری،سرحدوں کےتحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار،مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول بیانیہ کی بنیاد پر ہے جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا اعلان کر دیا،
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ اتحاد ہوگا.خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کریں گے،فارم 45 اور اصل نتائج کے مطابق ہماری قومی اسمبلی میں 180 نشستیں ہیں،کچھ کور کمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل درآمدکیا جائے گا،مجھے یہ اہم ذمہ داری دی ہے خان صاحب نے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں،ہم دوسرے جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں، ایک اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ کے پی کے میں علی امین گنڈا پور حکومت بنائے گا،عمران خان نے عامر ڈوگر کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں چیف و ہپ مقرر کر دیا، اور کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن جتنی ہوسکے وہ کروائیں،انٹرا پارٹی الیکشن دس دن میں کرانے کی ہدایت کی گئی،

اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں،شریفوں اور زرداری سے لڑائی ہے ان سے لڑیں گے،ترجمان تحریک انصاف
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ میز کے آمنے سامنے ہم بیٹھے تھے، سرکار پیچھے بیٹھی تھی، کچھ اہم بات کرنی ہوتی تو وہ کان قریب لاتے ، اشارہ کرتے، لیکن سب کچھ برداشت کرنے کے باوجود عمران خان کی سمائل نہیں گئی، ویسے ہی سمائل کررہا تھا، یہ ناقابل یقین ہے۔موجودہ صورتحال میں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں،مسئلے کا حل اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ان سے نہیں لڑیں گے،شریفوں اور زرداری سے لڑائی ہے ان سے لڑیں گے،عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے مطابق حکومت بنانے دی جائے،

قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کردی،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی کے لیے اتحاد کا گرین سگنل دے دیا،لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ویلکم کہیں گے،

ایم کیوایم ،پیپلز پارٹی، ن لیگ سے اتحاد نہیں، چھوٹی جماعتوں سے اتحاد کریں گے، بیرسٹر گوہر
ہمیں اصل مینڈیٹ جو عوام نے دیا وہ دیں تو کل حکومت بنا لیں ،بیرسٹر گوہر
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہم 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں، اس مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ،سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کی آراوز عدلیہ سے دیئے جائیں ، عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں،ہمیں اصل مینڈیٹ جو عوام نے دیا وہ دیں تو کل حکومت بنا لیں ،جن لوگوں کو اپروچ کیا گیا انہیں 25 ، 25 کروڑ کی آفر کی گئی، کسی جماعت سے منصوب آزاد امیدواروں کو اپروچ کرنا غیر اخلاقی اور غیر آئینی ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اہم عہدوں کیلئے نام تجویز کیے ہیں،تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیت چُکی ہے، یہ عوام کا مینڈیٹ ہے، وائٹ پیپر میں فارم 45 جاری کریں گے،5 دن کے اندر اندر 3 سزائیں دی گئیں، 14، سال 10 سال اور 7 سال کی سزائیں دی گئیں ،عوام کو یہ میسج دینے کی کوشش کی گئی کہ خان صاحب اندر چلے گئے اب کسی اور طرف دیکھیں ،ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے،ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے،لیڈر شپ جیل میں ہوتے ہوئے بھی پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی،بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے،اللہ نے ہمیں عوام کی طاقت سے سرخرو کیا ہے،پاکستان میں پہلی بار ایسا الیکشن ہوا کہ لیڈر شپ اور نشان نہ ہونے کے باوجود جیت گئے، جیت کا سرچشمہ عوام ہے اور غلامی نامنطور ہے، عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے ،بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے ہم 4 اور پنجاب کی 115 سیٹیں جیت گئے ،

مریم ، شہباز، نواز ،سب ہارے ہوئے ان کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے ،علیمہ خان
عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان آج بہت خوش تھے ، اُنہوں نے پوری قوم کے لیے مبارک باد دی ہے، اکثریت پی ٹی آئی کو ملی، لیکن دھاندلی کی گئی، عمران خان ، پی ٹی آئی دو تہائی جیتیں سیٹ چکی ہے، پی ٹی آئی کو حکومت بنانی چاہئے ایک چھوٹا سا مسئلہ آ گیا ہے، امیدواروں کے ہاتھ میں 45 ہے، لیکن 47 میں انہیں ہروا دیا گیا، دو راستے ہیں ،ایک، عمران خان کا خاص پیغام ہے کہ معیشت کو اس طرح کر کے مزید گڑھے میں دھکیل دیں گے، مینڈیٹ چوری ہو گا تو لوگوں کو کون جواب دے گا، ایک راستہ یہی ہے کہ ووٹ چوری رکھیں، چوری مینڈیٹ اور سیٹوں کی یہ ن لیگ، ایم کیوایم نے کی ہے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی ساری سیٹیں اٹھا لی ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی چوری کی ہے یہ تینوں جماعتیں پی ٹی آئی کی سیٹیں لے کر شرمندہ ہو ں گے،مریم ، شہباز، نواز ،سب ہارے ہوئے ہیں، سب کو ان کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے ایک اچھے طریقے سے خوش اسلوبی سے یہ سیٹیں واپس کر دیں،

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

Leave a reply