دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

0
300
dada

دادا کی پوتی کے نام پرپنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ووٹ مانگنے والی ماہا بخاری کا پورا خاندان ہار گیا ، الیکشن میں پانچ سیٹوں پر بخاری خاندان میدان میں تھا تا ہم کسی ایک سیٹ میں بھی کامیابی نہ ملی.

ماہا بخاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ انتخابی مہم کے دوران دادا کی پوتی، دادا کے دوست کہا کرتی تھیں، اور ووٹ مانگا کرتی تھیں کہ دادا کے دوست مایوس نہیں کریں گے تا ہم ماہا بخاری کے ساتھ دادا کے دوستوں نے ہاتھ کر دیا،تحصیل جتوئی سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی سید باسط سلطان بخاری خاندان سمیت بری طرح ہار گئے ،سید باسط سلطان این اے 176اور پی پی 272 ، ان کی بیٹی شہر بانو این اے 177 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے ، باسط سلطان کی اہلیہ نے این اے 178 اور پی پی 274 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن کسی بھی نشست سے کامیاب نہ ہو سکے ۔ سید باسط سلطان بخاری کی چھوٹی بیٹی ماہا بخاری نے انتخابی مہم کے دوران دادا کی خدمات کے نام پر ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے انتخابی مہم کے دوران تقاریر کیں، ماہا بخاری خود امیدوار نہیں تھیں، تاہم انکا خاندان مکمل طو ر پر ہار گیا.

خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

Leave a reply