میرخاص:یوسی 3 کے شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی یونین کونسل 3 کے مکین انسانیت کی سطح سے بھی نچلی سطح پرزندگی گذارنے پر مجبور۔
گھروں میں حتی کہ کمروں تک میں گٹر اور نالیوں کا پانی بھر گیا۔یونین کونسل 3 کے وائس چیئرمین سلیم غوری سے رابطہ کیا گیا تو بڑی مشکل سے انہوں نے فون اٹھایا اور فون اٹھانے کے بعد پورے ایک مہینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کام آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا۔

شہریوں محمد جاوید ،محمد خالد کا کہنا ہے کہ پورے محلے کے گھروں میں گٹر اور نالی کا پانی بھرا ہوا ہے اور ہمارے تو کمروں تک میں گٹر اور نالی کا پانی موجود ہے، سلیم غوری نامی وائس چیئرمین نے صرف ایک بار ہمارا فون اٹھایا اور اس کے بعد اب فون ہی نہیں اٹھاتا۔

یہاں کا ساجد نامی سینٹری انسپکٹر ایک مہینے سے جھوٹی تسلیوں اور دلاسوں سے کام چلا رہا ہے میڈیا کو انہوں نے اپنے پورے گھر کا وزٹ کرایا ،گھر میں مین گیٹ سے ہی گندے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ووٹ لینے تو آ جاتے ہیں اس کے بعد پلٹ کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔سلیم غوری تو یہاں کبھی چکر بھی نہیں لگاتے کبھی پوچھنا تک گوارہ نہیں کرتے کہ علاقہ مکین جی رہے ہیں یا مر رہے ہیں۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بلدیہ سے جو صفائی کا فنڈ ملتا ہے وہ کہاں جاتا ہے۔جب لوگوں کے گھروں میں گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں صفائی نہیں ہوتی گٹر اور نالی صاف نہیں ہوتے تو آخر وہ فنڈ کس کام کے استعمال میں آتا ہے۔اہل محلہ نے میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ گٹر اور نالیوں کی صفائی کر کاے ہمارے گھر وں سے بھی پانی نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر عبدالرف غوری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے گھر آئیں۔اور یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سلیم غوری کی کارکردگی دیکھیں کہ علاقے میں کس طرح صفائی کروا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ خوف خدا کریں آپ کو بھی اللہ پاک کو جواب دینا ہے۔جاوید قریشی نے میئر عبدالروف غوری سے سوال کیا کہ جب اللہ پاک نے آپ کو اس عہدے پر فائز کیا ہے تو آپ کی 100 فیصد ذمہ داری بنتی ہے کہ شہریوں کا خیال رکھیں ،علاقہ مکینوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے پرزور مطالبہ کیا کہ الیکشن ہو گئے سب کچھ ہو گیا اب برائے مہربانی صفائی پر توجہ دی جائے اور ہمارے محلے کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے

Leave a reply