آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

0
307
salman akram raja

اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی استدعا لے کر آئے ہیں،

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال خوف کے بت توڑے، رات دس کے بعد سب کچھ بدل گیا، رزلٹ بدلنے کا فیصلہ کس نے کیا مجھے معلوم نہیں؟ آر او نے مجھ سمیت دیگر کو باہر نکال دیا، میں این اے 128 کے فارم 45 سے 90 ہزار سے جیت رہا تھا لیکن فارم 47 میں مجھے ہرا دیا گیا،مجھے اتنا پتا ہے دھاندلی ہوئی لیکن کس نے کروائی یہ نہیں معلوم، وکلاء برادری اس معاملے پر بھلے اکٹھی نہ ہو لیکن عوام کو اکٹھا ہونا پڑے گا، 8 فروری کو انٹرنیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے،ہم ہر قانونی راستے کو اپنائیں گے، اپنی استدعا دائر کردی ہے، اُمید ہے کل شنوائی ہوگی، آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران ان کے معاون تھے۔ عوام کو موقع دیں کہ وہ منتخب کریں کس نے حکومت میں رہنا ہیں اور کس نے نہیں، ہمیں کمروں سے نکال کر فارم 45 پر نمبرز ڈالے گئے.

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کو ریاست ہی روک سکتی ہے اور یہاں ریاست ہی دھاندلی کروا رہی ہے، یہاں‌فریقین کے مابین دھاندلی کم ہوئی اصل دھاندلی آر اور اور پولیس افسران نے کئے، گنتی امیدوار کی موجودگی میں ہوتی انہوں نے ہمیں نکال کر دوسرے کو جتوا دیا،

قبل ازیں این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا . درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 128 سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوں ،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہوتی ہے،ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے باہر کر دیا ہے، عدالت ریٹرنگ آفیسر کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کرنے کا حکم دے،

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

Leave a reply