الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

0
260
ecp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں این اے 59چکوال کیس کی سماعت ہوئی

سردا عبدالرازق ایڈوکیٹ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ جیتے امیدوار ملک رومان کو ہرا دیا گیا،ملک رومان نے ایک لاکھ 45 ہزار 360ووٹ لئے تھے،مخالف امیدوار نے ایک لاکھ 12ہزار 747ووٹ لئے تھے ،الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی،الیکشن کمیشن نے این اے 59 تلہ گنگ کے نتائج روک دیئے گئے

الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر سماعت ہوئی،قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کے حتمی نتائج روک دیئے گئے،قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلیوں کے 22 حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں، این اے 56 اور این اے 53 راولپنڈی میں کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا، این اے 60 جہلم اور این اے 69 منڈی بہاوالدین میں حتمی نتیجہ روک دیا گیا جبکہ این اے57 اوراین اے 52 کا حتمی نتیجہ روک دیا،این اے 58 اور 59 کا بھی حتمی نتیجہ روک دیا گیا،این اے 87 خوشاب ،این اے 71 سیالکوٹ، این اے 126،این اے 117، این اے 51 کے نتائج بھی روک دیئے گئے،

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی عذ داریاں دائر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے والے افراد اور سائلین کی راہنمائی اور سہولت کے لیے چار کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔ہر صوبہ سے درخواستیں وصول کرنے کے لیےعلیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔یہ چاروں کاؤنٹرز کمیشن کی عمارت کے سامنے قائم کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان .این اے 47 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری،این اے 48 سے ن لیگی حمایت یافتہ راجہ خرم نواز کامیاب قرار پائے.الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار 3 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Leave a reply