فضول جواب دینگے تو توہینِ عدالت میں جیل بھیج دونگا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
85
islamabad highcourt

سُنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ پی این آئی ایل کیا ہوتی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر پی این آئی ایل لسٹ کا قانون بنایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر قانون بن سکتا ہے؟سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا ایسا کونسا احتیار ہے؟ ڈائریکشن تھی تو بھی حکومت نے دیکھنا تھا کہ کس قانون کے تحت کر سکتے ہیں،ایس آر او کے مطابق تو دو ماہ سے زیادہ نام اس لسٹ میں نہیں رہ سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو یہ ایس آر او پڑھ کر خود ہی پھنس گئے ہیں،ساٹھ دن گزرنے کے بعد آپ نے نام لسٹ میں کیسے رکھا ہوا ہے؟

آپ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ پولیس سے رپورٹ لی، وہ کہتے ہیں کہ نام لسٹ پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جب قانون کہتا ہے کہ نام ساٹھ دن سے زائد نہیں رہ سکتا تو آپ نے نکالا کیوں نہیں؟تنگ کرنے کیلئے نام لسٹ سے نہیں نکالا؟ فضول جواب دینگے تو میں ابھی توہینِ عدالت میں جیل بھیج دونگا، آپ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ معذرت لیکن میں اتھارٹی نہیں ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایف آئی اے والے اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں کہ جو مرضی کر کے نکل جائیں،میں اس کیس پر فیصلہ دونگا،

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply