پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، احسن اقبال

ہم 75سال سے دائروں کا سفر کررہے ہیں اگلے 24سالوں میں تیزی کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔احسن اقبال
0
130
Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے،

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چائنیز کا تحفظ تمام وفاق اور صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کر رہی ہیں، پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، چین کا اسی ہفتے دورہ کر رہا ہوں، دورہ چین میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹٹو جی ڈی آئی کا اہم سیشن ہوگا، چین نے ہائیڈروپاور کے سکھی کناری پراجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے، سکھی کناری ہائیڈرو پاور کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے، چین کے ساتھ توانائی کے قرضوں کی ادائیگی میں کسی قسم کا دباؤ نہیں، چین ہمیشہ سے پاکستان کی مشکلات سے آگاہ رہا ہے اور تعاون کرتا رہا ہے، دورہ چین میں وزیر اعظم کے چین کے سرکاری دورے کی تفصیلات بھی طے ہوں گی،

معیشت ڈوب گئی تو اس کا نقصان حکومت کے ساتھ اپوزیشن اور عوام کو ہوگا ،احسن اقبال
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بند کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالقادر جیلانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،سیکرٹری و ارکان کمیٹی نے شرکت کی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں منصوبہ بندی اور ترقی اہم ہوتی ہے ۔ ہم اپنی منزل بھٹک گئے اور دنیا ہم سے آگے نکل گئی ۔ ملک کی معیشیت مضبوط ہوگی تو اس سے عوام کو فائدہ ہوگا معیشت ڈوب گئی تو اس کا نقصان حکومت کے ساتھ اپوزیشن اور عوام کو ہوگا ۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ ہم سب کی مزل ایک ہے کہ ملک ترقی کرے، راستے مختلف ہوسکتے ہیں قومی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ۔جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں امن،سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہے پالیسیوں کے لیے کم ازکم دس سال کا تسلسل چاہیے ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ مسلسل اصلاحات کرنی ہوتی ہیں ہمارے دور میں دو جائنٹ صفہ ہستی سے مٹ گئے ان میں نوکیا اور بلیک بیری کمپنیاں ہیں ۔2047میں اس خطے میں دو ملک آزادی کے سو سال منارہے ہوں گے کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم کہاں کھڑے ہوں گے ۔ہم 75سال سے دائروں کا سفر کررہے ہیں اگلے 24سالوں میں تیزی کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ اگر بھارت کے مسلمانوں کی آمدن پاکستان سے زیادہ ہوجائے گی تو ہم پاکستان کے قیام کے مقصد کا بھی کھو دیں گے ۔ہمیں 9 فیصد کی اوسط سے ترقی کرنی ہوگی اور اس کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی ۔ گذشتہ مالی سال ہمیں قرض واپس کرنے کے لیے 1ہزار ارب روپے مزید قرض لینا پڑا ہے ۔آمدن اور اخراجات میں توازن پیدا کرنا ہوگا ۔ہم نے فائیو ایز پروگرام بنایا ہے ،پوری پاکستان میں بجلی کی چوری کی قیمت 4 ڈیسکوز کے صارفین ادا کررہے ہیں ان میں آئیسکو،گیپکو،فیسکو اور کسی حد تک لیسکو کے صارفین ہیں باقی سب ڈیسکوز میں بہت زیادہ چوری ہے ،ملک کے 20 اضلاع پسماندہ ہیں یہاں ترقیاتی کاموں کی زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ملک کی آبادی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے ۔پی ایس ڈی پی پر کٹ کے بعد اب 1 ہزار ارب روپے کا ہوگیا ہے ،18ویں ترمیم کے بعد وفاقی کے پاس پیسے نہیں ہوتے صوبوں کے پاس بہت زیادہ پیسے چلے جاتے ہیں وہ صرف خرچ کرتے ہیں جبکہ وفاق قرض ادا کرتا ہے 18ویں ترمیم کے بعد وسائل اور ذمہ داریاں صوبوں کے پاس چلی گئی ہیں ۔ پاکستان میں ٹی ٹین کا میچ چل رہاہے جبکہ جن ممالک نے ترقی کی ہے وہاں 10 سے 20سال تک سیاسی استحکام رہا ہے اور پالیسیوں کا تسلسل تھا ہمارے ادارے اس لیے خراب ہوئے کہ ہم نے سیاسی بھرتیاں کی ہیں ،کمیشن لے کر پاکستان کے تمام فضائی روٹ گلف کو دے دیئے گئے ہیں پہلے امریکہ روزانہ فلائیٹ جاتی تھی ۔اس سال 29 سو ارب روپے کے پی ایس ڈی پی کے منصوبے منظور ہوئے تھے اب ایک ہزار ارب کی پی ایس ڈی پی ہے ۔

وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ پرانا منصوبہ 2002کا ہے موجودہ مالی سال 14 سو ارب روپے کی پی ایس ڈی پی منظور ہواتھا اس پر 4سوارب کا کٹ لگا گیا ہے جس کی وجہ سے حتمی پی ایس ڈی پی جاری نہیں ہوا جب بھی فائنل کرتے ہیں مزید کٹ لگ جاتاہے 11سو ارب کا پی ایس ڈی پی ہوگیا ہے مگر دوبارہ 50ارب کا کٹ لگ گیا ہے اگر یہی فائنل ہوگا تو 15سے 20 دن میں پی ایس ڈی پی فائنل کر کے شائع کردیں گے ۔وزارت سے منسلک ڈیپارٹمنٹ سندھ انفرسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا نام تبدیل کرکے پاکستان انفرسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ رکھنے کی تجویز ہے جبکہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرکے اس کے تمام کام اس کے حوالے کردیئے جائیں ۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

Leave a reply