اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 639 مجالس کے منعقد ہوں گی ۔مجالس میں A کیٹگری کے 56 پروگرام ،B کیٹگری کے 228 پروگرام،C کیٹگری کے 355 پروگرام منعقد ہوں گے ۔

ماتمی جلوس کے 176 پروگرام جن میں A کیٹگری کے 27 ، B کیٹگری کے67 اور C کیٹگری کے 82 پروگرام شامل ہیں، فول پروف سکیورٹی کےلئے 2100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

ڈیوٹی پر مامور 02 ایس ایس پیز ، 08 ڈی ایس پیز ,21 انسپکٹر، 103سب انسپکٹر، 187 اے ایس آئی ، 86 ہیڈ کانسٹیبل اور 1657 کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ 126 لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ۔

ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں ، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ، شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کےلئے ٹریفک پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی.

Leave a reply