‌مودی سانپ ہے ،مودی کے انجام کے لیے سانپ پال رکھے ہیں‌ ،کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لینا ہے ، رابی پیرزادہ کا مودی کو پیغام

لاہور : پاکستان کی صف اول کی اداکارہ رابی پیر زادہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ایک سانپ ہے اور اس زہریلے سانپ کا علاج بھی سانپ سے کیا جائے گا ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے کشمیریوں کے قاتل مودی کے انجام کے لیے 4 خطرناک سانپ اور مگر مچھ پال رکھے ہیں،

ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ نے بھارتی اخبار "انڈین ٹوڈے ” کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے طعنے دینے والو میں ان جنگلی جانورں کے ساتھ رہ کر بھی خوش ہوں تم اپنا کام کرو، اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلارہےہوکہ میں جیل میں ہوں ، نہیں میں جیل میں نہیں ہوں بلکہ اپنے گھر میں ہوں ، میں جیل میں‌نہیں مودی جہنم میں گرنے والا ہے

ذرائع کےمطابق مودی کو پیغام دیتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ مودی کشمیری مسلمانوں پر مظالم سے باز نہیں آرہا اور ایسے متکبر اور ظالم شخص کے لیے ایسا ہی طریقہ انتقام ہونا چاہیے جو عبرت بن جائے ، رابی پیر زادہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اس نے مودی کو للکارتے ہوئے کہاہے کہ مودی تیاررہے یہ سانپ کسی بھی وقت مودی سے کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لے لیں‌گے

رابی پیر زادہ نے مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مودی یاد رکھے کہ میں بھی کشمیری ہوں اور جو تونے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں ان کا تجھ سے بدلہ لوں گی ، رابی پیرزادہ نے مودی کو کہا کہ انسانوں پر ظلم کرنے والے ہندو انتہاپسد تیری منزل جہنم ہے جا جہنم میں ڈوب مر ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ تیرے اندر انسانیت ہی نہیں ہے

یاد رہےکہ مودی کے نام سخت پیغام کے بعد وائلڈ لائف حکام نے سانپوں کی غیر قانونی پرورش کا بہانہ بناکر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ، جس پر رابی پیر زادہ اور بڑی تعداد میں رابی کے مداحوں کیطرف سے سخت ردعمل آیا ہے

Comments are closed.